16 جنوری ، 2022
لاہور میں پولیس اہلکار کی بھتیجی کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اس کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نصیر آباد میں پولیس اہلکار ماجد کی بھتیجی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک باراتی عاصم نے اچانک ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر پولیس اہلکار ماجد اور اس کا بھائی صفد ر جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم عاصم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ماجد اور صفدر کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔
پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا عاصم ایلیٹ فورس کا سابق اہلکار ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی فور ی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔