Time 17 جنوری ، 2022
پاکستان

مبینہ غفلت سے نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دینے پر ینگ ڈاکٹرز نے دھرنا دیدیا

لاہور کے سروسز اسپتال میں مبینہ غفلت سے نوجوان کی موت کے بعد  ابتدائی تحقیقات میں 4 ڈاکٹروں کو مورد الزام قرار دینے پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سروسزاسپتال میں مبینہ غفلت سے نوجوان کی موت کے بعد تحقیقات کی گئیں، ابتدائی تحقیقات میں میں 4 ڈاکٹروں کو مورد الزام قرار دیا گیا جس پر  ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج شروع کردیا اور  ایمرجنسی وارڈ  میں دھرنا دے دیا۔

 ینگ ڈاکٹرز نے ایم ایس آفس کا گھیراؤ بھی کرلیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے،  ایم ایس آفس میں دھرنے کے باعث تمام انتظامی کام رک گئے جس کے بعد ایم ایس سروسز اسپتال نے پولیس طلب کرلی۔

 ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال میں جاں بحق مریض کی رپورٹ آج مکمل ہو جائے گی۔


مزید خبریں :