3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائش

انٹرنیٹ پر آج کل ایک نایاب بچھڑےکی خبریں گردش کررہی ہیں جس کی 3 آنکھیں اور ناک میں 4 سوراخ ہیں۔ —فوٹو: ٹوئٹر
انٹرنیٹ پر آج کل ایک نایاب بچھڑےکی خبریں گردش کررہی ہیں جس کی 3 آنکھیں اور ناک میں 4 سوراخ ہیں۔ —فوٹو: ٹوئٹر

انٹرنیٹ پر آج کل ایک نایاب بچھڑےکی خبریں گردش کررہی ہیں جس کی 3 آنکھیں اور ناک میں 4 سوراخ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں راج نند میں ایک منفرد بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی 3 آنکھیں اور اس کی ناک میں 4 سوراخ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ 'ابتدائی طور پر ہم نے سوچا کہ بچھڑے کے سر پر زخم ہے لیکن جب ٹارچ سے چیک کیا تو ہم حیران رہ گئے  کہ وہ  اس کی تیسری آنکھ ہے جبکہ اس کی ناک میں بھی دو کے بجائے چار سوراخ  ہیں'۔ 

بچھڑے کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ  دور دراز کے رہنے والے افراد اس بچھڑے کو دیکھنے آرہے ہیں اور اس کی پوجا بھی کررہے ہیں جبکہ اسے خدا کا معجزہ قرار دیا جارہا ہے۔

احتیاط کے طور پر بچھڑے کا چیک اپ مقامی جانوروں کے ڈاکٹر سے کرایا گیا ہے جس نے اسے صحت مند قرار دے دیا ہے —فوٹو: ٹوئٹر
احتیاط کے طور پر بچھڑے کا چیک اپ مقامی جانوروں کے ڈاکٹر سے کرایا گیا ہے جس نے اسے صحت مند قرار دے دیا ہے —فوٹو: ٹوئٹر

رپورٹس کے مطابق احتیاط کے طور پر بچھڑے کا چیک اپ مقامی جانوروں کے ڈاکٹر سے کرایا گیا ہے جس نے  اسے صحت مند قرار  دے دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تین آنکھوں والا بچھڑا کوئی خدائی  معجزا نہیں بلکہ ہارمونل خرابی ہے، ایسے جانور زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے،کچھ 2سال یا 6 ماہ تک جبکہ کچھ صرف 10 سے 15 دن تک زندہ رہ پاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کا پہلا تین آنکھوں والا بچھڑا برطانیہ کے علاقے ویلز کے فارم میں دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :