19 جنوری ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مہنگائی، گیس اور بجلی کے حوالے سے اپنی ہی جماعت پر تنقید کرنے والے نور عالم خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) سے ہٹانےکی درخواست کر دی۔
تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر نور عالم خان کی پی اے سی کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔
عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں نور عالم خان کی جگہ حیدرعلی خان کوپی اے سی کا رکن بنانے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب پی اے سی کی رکنیت ہٹانے کے معاملے پر نورعالم خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
نور عالم خان کا کہنا ہے کہ وہ پی اے سی میں سرکاری افسران، کارٹلز مافیا کی بدعنوانیوں کا مقابلہ کر رہے تھے، یہ وہی مافیا ہے جس کے وفادار پہلی 3 قطاروں میں موجود ہیں۔