پاکستان
Time 19 جنوری ، 2022

کے پی میں کورونا فنڈز میں ایک ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں اور فراڈ ادائیگی کا انکشاف

خیبر پختونخوا (کے پی) میں گزشتہ مالی سال کے لیے محکمہ صحت کےکورونا فنڈز کے خصوصی آڈٹ کے دوران ایک ارب 38 کروڑ روپےکی سنگین بے ضابطگیاں اور 29 کروڑ روپےکی فراڈ ادائیگی پائی گئی  ہیں۔

 آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ صحت کی غفلت، کمزوریوں، مالیاتی کنٹرول کی کمی کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں قومی خزانےکو پہنچنے والے نقصانات، فراڈ ادائیگیوں، فنڈز کا غلط استعمال، بے ضابطگیوں اور  مشکوک ادائیگیوں سمیت بدانتظامی  کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کم ترین نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے زیادہ قیمتوں پر مختلف اشیاء کی خریداری کا بھی پردہ فاش کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :