20 جنوری ، 2022
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔
دوسری جانب مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ انار کلی بازار جیسے پرہجوم علاقےمیں دھماکا نہایت تشویشناک ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اللہ تعالی سب پر، ان کے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔