پاکستان
Time 21 جنوری ، 2022

لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ درج، جائے وقوعہ سیل

دھماکے کے 12 زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے اور اب 13 زخمی زیر علاج ہیں: میو اسپتال/ فوٹو سوشل میڈیا
دھماکے کے 12 زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے اور اب 13 زخمی زیر علاج ہیں: میو اسپتال/ فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

لاہور کے انار کلی بازار دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،فارنزک اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھا کرلیے ہیں جب کہ دھماکے کے بعد  انارکلی اور ملحقہ علاقوں میں دکانیں کاروبار بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کا کھوج لگایا جارہا ہے اور  سہولت کاروں کاسراغ لگانےکیلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جائے وقوعہ پر تباہ شدہ 5 موٹرسائیکلیں اور ایک سائیکل موجود ہے اور دھماکے کے اطراف میں موجود دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جب کہ  جائے وقوعہ کی طرف آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق انار کلی دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میو اسپال انتظامیہ کا بتانا ہےکہ دھماکے کے 12 زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے اور اب 13 زخمی زیر علاج ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہے۔

مزید خبریں :