21 جنوری ، 2022
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا پلان تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے لگےگا اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز منگل سےٹریننگ شروع کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان سپر لیگ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم مارچ، اپریل میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی جس میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔