پاکستان
Time 22 جنوری ، 2022

کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں کب تک چلیں گی؟

کراچی: محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے متعلق وضاحت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

سردار سرفراز کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے، ہوائیں 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں،  ہواؤں کے جھکڑ کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی جا سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم سرد رہنےکا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے۔

مزید خبریں :