پاکستان
22 جنوری ، 2022

فیصل آباد: ڈکیت گروپ کی شوہر، دیور اور بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زیادتی

فیصل آباد میں ڈکیت گروپ نے شوہر، دیور اور تین بچوں کی موجودگی میں خاتون کو زيادتی کا نشانہ بنایا جس کا بھانڈا 4 ماہ بعد پھوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی سڑک پر روک کر خاندان کو اغوا کیا اور پھر ڈیرے پر لے جاکرخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاندان سے ان کی گاڑی، زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے جب کہ زیادتی کے بعد خاتون کو کھیتوں میں لے جاکر چھوڑ دیا گیا۔

متاثرہ خاندان دہائی دیتا رہا لیکن فیصل آباد کی تھانہ سٹی پولیس نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا، زیادتی کی دفعات شامل نہیں کیں۔

خاتون سے زیادتی کا بھانڈا 4 ماہ بعد اس وقت پھوٹا جب ڈکیت دوسرے کیس میں دوسرے تھانے میں پکڑے گئے اور خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق جب وہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی منتیں کر رہی تھیں تو وہ انہیں جھوٹا قرار دے کر مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے رہے۔

خاتون نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمان نے ان کے شوہر اور دیور کو باندھ دیا، بچوں کو گاڑی کی سیٹوں کے نیچے گھسا دیا، انہیں ہراساں کیا اور بالیاں نوچیں۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک کے بعد دوسرا ملزم گاڑی میں آتا رہا، پھر ایک کمرے میں لے جاکر بے ہوش کر دیا اور  زیادتی کی گئی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM