بالی وڈ کوریوگرافر نے خودکشی کرلی

یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ جیسن کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن تھا جس سے وہ گذشتہ کئی عرصے سے مقابلہ کررہے تھے__فوٹو: ریمو ڈی سوزا/ انسٹاگرام
یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ جیسن کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن تھا جس سے وہ گذشتہ کئی عرصے سے مقابلہ کررہے تھے__فوٹو: ریمو ڈی سوزا/ انسٹاگرام

بالی وڈ کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے برادر نسبتی جیسن واٹکنز نے خودکشی کرلی۔

بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کوریوگرافر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیسن واٹکنز  جمعرات کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے لیکن خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جیسن نے ممبئی کے علاقے اندھیری جمنا نگر میں اپنی رہائش گاہ میں پنکھے سے جھول کر خودکشی کی۔

اوشی واڑہ پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں جمعرات کی سہ پہر  ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر  پہنچے تو  دیکھا ایک شخص پنکھے سے جھول رہا ہے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ  کمرے سے کسی قسم کی کوئی تحریر نہیں ملی  جب کہ اہلخانہ بھی خودکشی سے لاعلم ہیں۔

اس کے علاوہ یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسن کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن تھا جس سے وہ گزشتہ کئی عرصے سے مقابلہ کر رہے تھے۔

دوسری جانب ریمو ڈی سوزا نے بھی اہلیہ کے بھائی کی موت کی تصدیق کی اور انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھائی تم نے ہمارے دل توڑ دیے، امید ہے اب تم نے سکون پالیا ہوگا۔ 


مزید خبریں :