پاکستان
Time 22 جنوری ، 2022

بیرون ملک سفر کیلئے بوسٹر ڈوز کی فیس ختم کردی گئی

بیرون ملک جانے والے اپنے ڈاکیومنٹ دکھا کر فری بوسٹر لگواسکیں گے: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو
بیرون ملک جانے والے اپنے ڈاکیومنٹ دکھا کر فری بوسٹر لگواسکیں گے: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک سفر کے لیے  کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی فیس ختم کردی۔

وزارت صحت نے بیرون ملک سفر کے لیے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بیرون ملک جانے والے اپنے ڈاکیومنٹ دکھا کر فری بوسٹر لگواسکیں گے۔

وزارت صحت کا کہنا ہےکہ عام پبلک کے لیے بوسٹر ڈوز پہلے ہی فری ہے۔


مزید خبریں :