22 جنوری ، 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے طنز کرتے ہوئےکہا ہےکہ شریف فیملی نے تردید نہیں کی کہ رانا شمیم کا بیان حلفی نوازشریف کے دفتر میں ان کی ہدایات کے مطابق تیار ہوا۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا شمیم اور سولیسٹر نے نواز شریف کے دفتر میں بیان حلفی ریکارڈ کرایا، تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پر اثر انداز ہونے کے لیے رچایا گیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے اس بات کی تردید نہیں کی کہ بیان حلفی نوازشریف کے دفتر میں ان کی ہدایات کے مطابق تیارہوا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیان حلفی کیس میں سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم پر فرد جرم عائدکردی ہے۔