23 جنوری ، 2022
وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں خاتون نے مہنگائی سے متعلق سوال کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
اس دوران خاتون نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، سال میں مہنگائی ڈبل ہوگئی ہے اور شاید آپ کو اصل صورتحال نہیں بتائی جاتی، اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟
اس کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں دنیا میں مہنگائی ہے، مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے لیکن پوری کوشش ہے ان کی مدد کریں۔
ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہیلتھ کارڈ پرشہباز شریف ہیرو بن رہے ہیں، آپ کی ٹیم کیوں نہیں بتاتی؟ یہ لوگ تھوڑی دیر کیلئے ہی لوگوں کو پاگل بناسکتےہیں، زيادہ دیر کے لیے نہیں۔
عمران خان سے شہریوں نے یہ سوال بھی کیے کہ موبائل پر ٹیکس کیوں بڑھادیا؟