Time 23 جنوری ، 2022
پاکستان

شہباز کو اپوزیشن لیڈر نہیں قوم کا مجرم سمجھتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اس دوران وزیر اعظم نے معیشت اور ملکی سیاست پر بھی بات کی جبکہ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شہباز شریف سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہیں قوم کا مجرم سمجھتا ہوں، نیب نے ان سے 8 ارب روپے کا جواب مانگا ہے لیکن ابھی تک جواب نہیں دے سکے۔ 

انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر شہباز شریف کے مقدمات کی سماعت کرکے فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چپراسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آگئے؟ عدلیہ ملک پر رحم کرے اور روزانہ سماعت کرے۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بات کرنےکو تیار ہوں لیکن ان مجرموں سے جس دن بات کی، ملک سے غداری کروں گا۔

مزید خبریں :