Time 24 جنوری ، 2022
پاکستان

حیسکول پیٹرولیم کمپنی کی 54 ارب روپے سے زائدمنی لانڈرنگ کا انکشاف

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حیسکول پیٹرولیم کمپنی کی 54 ارب روپے سے زیادہ منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے۔ —فوٹو: فائل
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حیسکول پیٹرولیم کمپنی کی 54 ارب روپے سے زیادہ منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے۔ —فوٹو: فائل 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حیسکول پیٹرولیم کمپنی کی 54 ارب روپے سے زیادہ منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق حیسکول میں منی لانڈرنگ اور مالیاتی فراڈ پر 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، یہ مقدمہ، بینک ڈیفالٹ،مالیاتی فراڈ،منی لانڈرنگ کی انکوائری میں شواہد سامنے آنے پر درج کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں قومی بینک کے دو سابق صدور اور حاضر افسران کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے تاہم دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے ملی بھگت سے قومی مالیاتی ادارے سے اربوں روپے قرضہ لیا اور رقم کومالیاتی فراڈ کے ذریعے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔

مزید خبریں :