Time 24 جنوری ، 2022
کھیل

13 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر میچ نہیں رکے گا: پی ایس ایل پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا جس میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کےمطابق کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے کی صورت میں مذکورہ ٹیم ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت سے ریزرو پول میں موجود کسی بھی کھلاڑی کو متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکتی ہے۔

 کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا۔

ایک ایمرجنگ کرکٹر سمیت پلیئنگ الیون میں کم از کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 8 مقامی کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں تاہم کووڈ 19 کا شکار ہونے کی صورت میں ٹیم کو 11 کے 11 مقامی کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی۔

 فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہے کہ وہ اننگز کے 19 اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے، بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کے لیے اس ٹیم پر 30 یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی۔

 فائنل کے لیے ایک دن ریزرو رکھا گیا ہے اور  ریزرو ڈے پر بھی میچ مکمل نہ ہوسکا تو 30 لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اوپر رہنے والی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا جائےگا۔

اس کے علاوہ  ٹی وی امپائرباؤلر کی نوبال دیکھے گا۔

27 جنوری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی آن لائن ٹکٹ کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے اورایم اینڈ پی اسٹورز سے خریدی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں :