Time 24 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بیٹی کی تصاویر کیسے جاری ہوئیں؟ انوشکا ویرات کا بیان جاری

سوشل میڈیا پر مشہور جوڑی انوشکا ویرات کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی گئی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر مشہور جوڑی انوشکا ویرات کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی گئی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور  بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے گزشتہ روز بیٹی وامیکا کی پہلی واضح تصاویر  وائرل ہونے پر بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مشہور جوڑی انوشکا ویرات کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے۔

 مشہور جوڑی نے انسٹاگرام اسٹوری نوٹ جاری کرتے ہوئے   مداحوں کو  آگاہ کیا کہ ! ہمیں احساس ہے کہ کل  ہماری بیٹی کی اسٹیڈیم میں  تصاویر کھینچی گئیں جس کے بعد وہ تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔

ویرات کوہلی اور بالی وڈاداکارہ انوشکا شرما نے گزشتہ روز بیٹی وامیکا کی پہلی واضح تصاویر وائرل ہونے پر بیان جاری کیا ہےْفوتوبشکریہ اسکرین گریب
ویرات کوہلی اور بالی وڈاداکارہ انوشکا شرما نے گزشتہ روز بیٹی وامیکا کی پہلی واضح تصاویر وائرل ہونے پر بیان جاری کیا ہےْفوتوبشکریہ اسکرین گریب

انوشکا ویرات نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ہم سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری بیٹی کی تصاویر بے خبری میں لی گئی، نہیں جانتے تھے کہ کیمرہ ہم پر تھا، بیٹی کی سوشل میڈیا پر موجودگی کے حوالے  سے ہمارا مؤ قف اور درخواست آج بھی وہی ہے۔

جوڑی نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ  ہم واقعی اس کی تعریف کریں گے اگر وامیکا کی تصاویر کو ان وجوہات کی بناء پر  شائع نہیں کیا جائے جن کی ہم نے پہلے وضاحت کی تھی۔

 انوشکا ویرات کے وضاحتی بیان پر مداح بھی سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں پیش پیش ہیں، ساتھ ہی پبلشرز سے وامیکا کی تصاویر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔

مداحوں نے ویرات اور انوشکا کی بیٹی کو کیسے دیکھا تھا؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز  انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کو پہلی بار واضح طور پر مداحوں نے دیکھ لیا تھا۔

انوشکا شرما اور  ویرات کے ہاں گزشتہ سال 11 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سے وامیکا کی اب تک کوئی واضح تصویر اور ویڈیو دونوں کی جانب سے پوسٹ نہیں کی گئی جبکہ وہ عام جگہوں پر بھی اپنی بیٹی کو کیمرے کی آنکھ سے دور رکھتے تھے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وامیکا کو 2 پونیاں باندھے بظاہر گلابی رنگ کے سوٹ میں انوشکا کی گود میں دیکھا گیا تھا۔


ویرات  اور انوشکا نے بیٹی کی پرائیویسی پر کیا کہا تھا؟

بیٹی کی پیدائش سے قبل ہی انوشکا ویرات کی جانب بیٹی کی پرائیویسی کے حوالے مداحوں سمیت پاپارازی فوٹوگرافرز سے بھی درخواست کی گئی تھی کہ ہمیں امید ہےکہ آپ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں گے۔

دونوں نے پاپارازی فوٹوگرافرز سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بیٹی کی تصویر لینے کی کوشش نہ کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ اس کی پرائیویسی متاثر ہو۔

مزید خبریں :