دنیا
Time 24 جنوری ، 2022

بھارت: ہندو انتہا پسندوں نے بچوں کو اسکول میں نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا

اسکول پرنسپل کی جانب سے اس حوالے سے لاعلمی کا اطہار کیا گیا ہے:بھارتی میڈیا /فوٹوفائل
اسکول پرنسپل کی جانب سے اس حوالے سے لاعلمی کا اطہار کیا گیا ہے:بھارتی میڈیا /فوٹوفائل

بھارت میں مسلمان دشمنی کا ایک واقعہ اور پیش آیا ہے اور ہندو انتہاپسندوں نے بچوں کے ایک گروپ کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹکا کے کولار ضلع میں واقع ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل کی جانب سے  مسلمان بچوں کو ہر جمعے کلاس روم میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اسکول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا علم جب ہندو انتہا پسند تنظیم کو ہوا تو انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے اس عمل کو رکوا دیا اور اس کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

اسکول میں پڑھنے والے طالبعلموں کے مطابق ہم گزشتہ 2 ماہ سے اسکول میں نماز جمعہ پڑھ رہے ہیں جس کی اجازت پرنسپل کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اسکول پرنسپل کی جانب سے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :