پاکستان
Time 24 جنوری ، 2022

چوہدری شجاعت کے وزیراعظم کو مشیروں اور ترجمانوں سے متعلق مشورے

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم مشیروں اور سیاسی ترجمانوں کے غلط مشوروں  سے خبردار رہیں۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے مشیروں کی ایڈوائس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے، مشیراورترجمان وہ باتیں اچھالتے ہیں جس کا نقصان صرف عمران خان کو ہوتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیراعظم دیکھیں ان کے مشیر کس کا گیم کھیل رہے ہیں؟ وزیر اعظم یہ بھی دیکھیں مشیر کیسے اورکیوں کھیل رہے ہیں؟ 

چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کے بیان پر کہا کہ عمران خان کا ایک روزپہلے کا بیان کسی دشمن نما دوست نے دلوایا ہوگا، عمران خان کواسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا تو وہاں بیٹھے مراعات یافتہ ارکان گونگےہیں؟ 

ان کا کہنا تھاکہ ہم بیان درست کرنے کا کہیں تو ان پڑھ مشیرکہتے ہیں ان سے نرم رویہ اختیارنہ کریں،  مشیروں کو اصل بات پتہ ہوتی ہے لیکن وہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں،  مشیرعمران خان کو اپنے مطلب کے مطابق گائیڈ کرنا چاہتے ہیں۔

ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم مخلصوں کو دشمن سمجھنے کے بجائے ان کے مشورے غور سے سنیں۔

مزید خبریں :