کھیل
Time 25 جنوری ، 2022

آسٹریلیا پاکستان میں ایک ہی وینیو پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا خواہشمند

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کر تے ہوئے دو بڑے کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے پاکستان کے دورے کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں ۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی تینوں ٹیسٹ ایک ہی وینیو پر کھیلنے کی خواہش سامنے آئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی وینیو پر کھیلنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک وینیو پر ٹیسٹ میچز کی وجہ صحت اور سکیورٹی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ تین مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جب کہ دیگر دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں ۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے اورایک ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کےمطابق کرکٹ آسٹریلیا جھے رچرڈسن کے علاوہ فل ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان بھیجنے پر کام کر رہا ہے جب کہ میچل اسٹارک بھارتی لیگ سے دستبردار ہو کر دورہ پاکستان کا اشارہ دے چکے ۔

تاہم ملٹی فارمیٹ میں شامل بعض کرکٹرز ون ڈے یا ٹی ٹونٹی سیریز مس کر سکتے ہیں جب کہ بعض کرکٹرز دورہ پاکستان کے حوالے سے آرام دہ نہیں ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا ابتدائی ٹیسٹ کا اعلان چند دنوں میں کرے گا ۔

مزید خبریں :