25 جنوری ، 2022
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک آسٹریلیا سیریز ایک ہی وینیو پر کرائے جانے کی تجویز کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آسٹریلیاکے خلاف سیریز ایک وینیو پرکرانے کی تجویز زیرغور نہیں لہٰذا آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ میچز کراچی ، راولپنڈی اور لاہور میں ہی ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے 19 روز تک ایک وینیو پر انتظام کرنا ممکن نہیں، اس لیے تینوں وینیوز پر محفوظ اور سیکیور ماحول کے انتظامات کر رہے ہیں۔
پی سی بی نے کہا ہےکہ میچز میں تماشائیوں کی شرکت سے متعلق فیصلہ این سی اوسی نےکرناہے۔