Time 25 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

وہ 'بدترین' وقت تھا: ارباز خان سے طلاق پر پہلی بار ملائکہ اروڑا کی گفتگو

یہ میری زندگی میں ایک بہت بڑی ہلچل تھی:ملائکہ /فوٹوفائل
  یہ میری زندگی میں ایک بہت بڑی ہلچل تھی:ملائکہ /فوٹوفائل

بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں،سابق شوہر ارباز خان سے اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کی اور اسے اپنی زندگی کا 'بدترین وقت' قرار دیا۔

بالی وڈ ببل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نےبتایا کہ ان کے  سابق شوہر ارباز خان کے ساتھ اپنی زندگی الگ کرنے کے لیے یوگا کا رخ کیا۔

 انہوں نے کہا"میرا فیصلہ میرے ارد گرد کی تمام زندگیوں کو متاثر کرنے والا تھا، ایک جوڑے کے طور پر ہم نے مل کر فیصلہ کیا کہ یہی سب سے بہتر ہے۔"

ملائکہ اروڑہ نے مزید کہا لیکن ہاں یہ یقینی طور پر میری زندگی کا سب سے مشکل، بدترین وقت تھا، جہاں میں نے شاید یوگا، مراقبہ جیسے بہت سے پہلوؤں کی طرف رجوع کیا کیونکہ میں نے محسوس کیا کہ یہی وہ آؤٹ لیٹس ہیں جنہوں نے میری بہتر مدد کی۔

"مجھے خاندانی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا"

اسی انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے انکشاف کیا کہ "میں نے یہ بھی سوچا کہ معاشرہ کیا رد عمل ظاہر کرے گا اور ان کا 19 سالہ بیٹا ارہان خان اس صورت حال پر کیا رد عمل ظاہر کرے گا۔"

انہوں نے کہا، "میں اپنی ذاتی جدوجہد سے گزری۔، خاندانی دباؤ کے باعث میں نے دیکھا کہ میرا بچہ اس سے کیسے نمٹے گا، میں اس سے کیسے نمٹوں گی، معاشرہ کیسا ہو گا، کیا میں کام کر سکوں گی۔"

’’ یہ میری زندگی میں ایک بہت بڑی ہلچل تھی ‘‘

دوران گفتگو ملائکہ کا مزید کہنا تھا کہ  یہ میری زندگی میں ایک بہت بڑی ہلچل تھی ۔

یاد رہے کہ ملائکہ اور ارباز خان 1998 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2017 میں باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے الگ ہو گئے  تاہم  ان دنوں ملائکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ نظر آتی ہیں ۔

مزید خبریں :