27 جنوری ، 2022
معروف اداکارہ زرنش خان کا کہنا ہے کہ میں چھوٹی عمر کی شادیوں کی حمایت کرتی ہوں۔
کچھ روز قبل دی کرنٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران زرنش خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی اس وقت ہوئی تھی جب آپ کی عمر 17 برس تھی، تو کیا یہ ٹھیک عمر نہیں ہے شادی کی؟
زرنش خان نے جواب دیا کہ میں چھوٹی عمر کی شادیوں کے حق میں ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے اس عمر میں آپ آسانی سے اپنی جگہ بنالیتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر میں اگر آپ اس نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو آپ جلد اور اچھے سے سیٹل ہوجاتے ہیں لیکن ہر شخص کی اپنی مختلف سوچ اور ترجیحات ہیں، تو یہ ہر کسی کے اپنے انتخاب پر منحصر ہے۔
اس کے علاوہ انٹرویو میں زرنش خان نے اپنی والدہ کے انتقال اور پہلے ایوارڈ سے متعلق بھی گفتگو کی اور بتایا کہ والدہ کا انتقال کینسر سے ہوا، 2015 میں جس روز بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا اسی دن میری امی کے انتقال کی خبر مجھے ملی۔
زرنش خان نے کہا کہ میں اس وقت کافی افسردہ تھی، میرا پسندیدہ گانا جواد احمد کا 'بن تیرے کیا ہے جینا' ہے کیونکہ یہ میں اس وقت سنتی تھی جب والدہ اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔