27 جنوری ، 2022
وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے جواز میں کہا ہےکہ دالیں،گھی، چینی سب باہر سے آرہے ہیں، وہاں بھی مہنگائی ہے، بیرونِ ملک والے یہ چیزیں مفت نہیں دے رہے۔
بنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اختلافِ رائے رکھنے والےکارکنوں کو دوسری پارٹی میں جانےکا مشورہ بھی دے ڈالا۔
پرویز خٹک کا مزیدکہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ اہم ہے، یہ انتخاب جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے۔