ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی سے رہنے والا شوہر

انٹرویو میں نوجوان نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی کے ساتھ رہتا ہے —فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل
انٹرویو میں نوجوان نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی کے ساتھ رہتا ہے —فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل

 تھائی لینڈ کا ایک ٹیٹو آرٹسٹ ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے اور اس کو پذیرائی ملنے کی  وجہ یہ ہے کہ وہ ایک دو نہیں بلکہ اپنی 8 بیویوں کے ساتھ بیک وقت ایک گھر میں خوشی سے  رہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اونگ دام  سوروت(Ong Dam Sorot) نامی نوجوان نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ایک مشہور کامیڈین کو  اپنی متنازع ازدواجی حیثیت کے بارے میں انٹرویو دیا۔

اونگ دام سوروت نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ایک مشہور کامیڈین کو اپنی متنازع ازدواجی حیثیت کے بارے میں انٹرویو دیا — فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل
اونگ دام سوروت نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ایک مشہور کامیڈین کو اپنی متنازع ازدواجی حیثیت کے بارے میں انٹرویو دیا — فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل

رپورٹس کے مطابق انٹرویو  میں  نوجوان نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی کے ساتھ رہتا ہے۔

یوٹیوب پر جاری کیے گئے انٹرویو میں تھائی نوجوان نے میزبان سے اپنی 8 بیویوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ  ہر بیوی سے اس کی پہلی ملاقات کب ہوئی تھی جبکہ 8 بیویوں نے اپنے شوہر کو دنیا کا سب سے مہربان، سب سے زیادہ خیال رکھنے والا آدمی قرار دیا۔

انٹرویو میں خوش قسمت انسان نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بیوی سے  ایک دوست کی شادی میں ملا اور اسے شادی کی پیشکش کی جو اس نے فوراً قبول کرلی جبکہ دوسری بیوی سے اس کی ملاقات بازار میں ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ اونگ نے بتایا کہ  اس کی تیسری بیوی اسپتال میں، چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات بالترتیب سوشل میڈیا، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی جبکہ ساتویں بیوی مندر میں اور آٹھویں اور آخری بیوی اس وقت ملی جب وہ 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا۔

اونگ کا اپنی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے —فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل
اونگ کا اپنی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے —فوٹو: اوڈیٹی سینٹرل

رپورٹس کے مطابق اونگ کا اپنی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔

اونگ نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ  لوگ ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ میں بہت امیر ہوں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال صرف خود کرتا ہوں  لیکن  یہ سچ نہیں ہے۔  میری ہر بیوی کھانے  سے لیکر کاسمیٹکس اور ہاتھ سے بنی  مختلف اشیاء بیچ کر اپنا رزق کماتی ہیں۔