Time 30 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کاجول کورونا وائرس میں مبتلا

اداکارہ کی بیٹی نائسا دیوگن ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں__فوٹو فائل
اداکارہ کی بیٹی نائسا دیوگن ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں__فوٹو فائل

بالی وڈ اداکارہ کاجول بھی بھارت میں جاری کورونا کی تیسری لہر کا شکار ہوگئیں۔

کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بیٹی کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 بالی وڈ میں خوبصورت مسکراہٹ اور تیکھے نقوش والی اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری لال ناک والی تصویر دیکھے، لہٰذا میں یہ حسین مسکراہٹ دنیا کو دکھا رہی ہوں۔

ساتھ ہی کاجول نے بیٹی نائسا کو مینش کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔

کاجول کو ان کے چاہنے والے جلد صحت یابی کی دعائیں دے رہے ہیں جب کہ کچھ مداح ان کی بیٹی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی نائسا دیوگن ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :