Time 30 جنوری ، 2022
پاکستان

تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہےکہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں،  یہ کیس سپریم کورٹ بار نے از خود دائر کیا۔

جہانگیرترین بذریعہ ہیلی کاپٹر مردان کے علاقے تخت بھائی پہنچے جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور پارٹی کے دیگر کارکن اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کیس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے از خود دائر کیا ہے،  وکلا کا خیال ہے کہ تاحیات نااہلی انصاف پر مبنی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کیس میں فریق ہوں نہ بار نے مجھ سے کوئی مشورہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر  احسن بھون نے تاحیات نا اہلی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :