Time 31 جنوری ، 2022
پاکستان

پنجاب: بخار اور کورونا کی ادویات مارکیٹ سے غائب، مریضوں کو جان کے لالے پڑگئے

لاہورسمیت پنجاب بھر میں کورونا وبا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرتے ہی میڈیکل اسٹورز  پر  بخار کی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

عام بخار اور کورونا سے بچاؤ کی دوا بھی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے نتیجے میں پریشان حال مریضوں اور ان کے لواحقین کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بخار کی دوا کی کوئی قلت نہیں ہے، صوبے میں اس وقت مجموعی طور پر 6 کروڑ 86 لاکھ گولیوں کا اسٹاک موجود ہے۔

مزید خبریں :