Time 01 فروری ، 2022
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد آج ریٹائرہوجائیں گے

جسٹس گلزاراحمدنے 2 سال 2 ماہ 10 دن چیف جسٹس پاکستان کےعہدےپرفرائض انجام دیے۔فائل فوٹو
جسٹس گلزاراحمدنے 2 سال 2 ماہ 10 دن چیف جسٹس پاکستان کےعہدےپرفرائض انجام دیے۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد مدت ملازمت پوری ہونےپرآج ریٹائرہوجائیں گے جس کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 28ویں چیف جسٹس کے طورپرکل حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس گلزاراحمدنے 2 سال 2 ماہ 10 دن چیف جسٹس پاکستان کےعہدےپرفرائض انجام دیے۔

وہ 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقررہوئے جب کہ 2007 میں پی سی او پرحلف نہ لینے کے باعث انہیں معطل بھی کیا گیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد2011 میں بحال ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ میں بطورجج ان کی تعیناتی ہوئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کا سپریم کورٹ بار کے الوداعی عشائیے سے خطاب کہنا تھا کہ وکلاء کے مسائل فوری حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

مزید خبریں :