03 فروری ، 2022
بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کیے جانے لگے، ایک اور کالج نے حجاب کےساتھ طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاب پہنے ہوئے طالبات درخواست کرتی رہیں کہ ان کا مستقبل داؤ پر نہ لگایا جائے لیکن پرنسپل نے ایک نہ سنی اور کالج میں داخل ہونے سے روک دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روکے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات کا ایک گروپ کالج کے دروازے پر کھڑا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں یہ دوسرا کالج ہے جس نے حجاب پہنی طالبات پر تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
اس سے قبل کرناٹک کے ایک ہی ایک سرکاری کالج میں طالبات کے ایک گروپ کو ٹیچر نے اس لیے کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا کیونکہ انہوں نے حجاب پہنے ہوئے تھے۔