Time 03 فروری ، 2022
کھیل

حسنین کو اسلام آباد کیخلاف اہم میچ سے قبل اچانک کیوں ڈراپ کیا گیا؟

کراچی: فاسٹ بولر محمد حسنین کو پاکستان سپر لیگ کے اسلام آباد کیخلاف اہم میچ سے قبل آخری لمحات میں ڈراپ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کا نام میچ کیلئے کوئٹہ کی فائنل الیون میں شامل تھا تاہم آخری لمحات میں ان کا نام کاٹ کر سہیل تنویر کا نام لکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد حسنین کو نہ کھلانے کی وجہ ان کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی پر رپورٹ ہوسکتی ہے، حسنین کے بولنگ ایکشن کو بگ بیش لیگ کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر کے ایکشن کی لاہور میں ٹیسٹنگ ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھیجی جاچکی ہے، قوانین کے مطابق رپورٹ کے اعلان اور کارروائی کا اختیار کرکٹ آسٹریلیا کا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کل محمد حسنین کے بولنگ ایکشن سے متعلق فیصلہ کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :