کاروبار
16 فروری ، 2012

اسلام آباد: سی این جی اسٹیشنز کو اضافی سیلز ٹیکس کے بل بھجوادیئے گئے

اسلام آباد: سی این جی اسٹیشنز کو اضافی سیلز ٹیکس کے بل بھجوادیئے گئے

اسلام آباد … سوئی ناردرن اور سدرن کمپنیوں نے گیس ڈیولپمنٹ سرچارج پر مزید 25 فیصد سیلز ٹیکس لگا کر سی این جی اسٹیشنز کو بل بجھوا دیئے۔ اسلام آباد میں سوئی ناردرن اور سدرن کی طرف سے بل بجھوائے جانے کے معاملے پر ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سی این جی ایسوسی ایشن، اوگرا اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی، وزارت پیٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ایف بی آر سے دو روز میں رائے طلب کر لی گئی ہے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ہر سی این جی اسٹیشن کو ایک لاکھ سے ایک لاکھ 9 ہزار روپے تک کے اضافی بل موصول ہوئے ہیں، یہ نا انصافی اور سراسر زیادتی ہے۔

مزید خبریں :