Time 05 فروری ، 2022
پاکستان

کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر، الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونا تھے —فوٹو: فائل
خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونا تھے —فوٹو: فائل 

خیبر پختون خوامیں بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ مؤخرکرنے کےفیصلےکیخلاف الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل دائرکی اور درخواست میں کہاکہ 27 مارچ کو لوکل باڈیز الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کر چکے ہیں ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام امکانات اور خدشات کو مدنظررکھ کرشیڈول جاری کیا، اس لیے اب شیڈول کے مطابق لوکل باڈیز الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے فیصلے میں کہا تھا کہ مارچ میں پہاڑی علاقوں میں سردی اور برفباری کے سبب انتخابات ہونا ممکن نہیں لگتا لہٰذا پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد کرانےکا شیڈول دے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونا تھے۔

مزید خبریں :