06 فروری ، 2022
امریکی حکام نے خبردار کیا ہےکہ روس یوکرین پر حملے کے لیے 70 فیصد فوجی تیاری مکمل کرچکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ روس يوکرین پر بڑے حملےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس کے لیے وہ 70 فیصد تیاری کرچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سرحد پر روس کے ایک لاکھ سے زائد فوجی موجود ہیں تاہم روس نے حملہ کرنے کے ارادے سے انکار کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار وں نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس یوکرین کی سرحد پر مزید جنگی سامان جمع کررہا ہے اور جس رفتار سے مزيد روسی فوجی سرحد پر پہنچ رہے ہيں، فروری کے وسط تک ڈيڑھ لاکھ فوجی يوکرین کی سرحد پر جمع ہو سکتے ہيں۔
رپورٹ کے مطابق روس حملےکے دو دن کے اندر یوکرین پر قبضہ کرنےکی اہلیت رکھتا ہے اور اس دوران 50 ہزار شہریوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے۔