Time 07 فروری ، 2022
پاکستان

گنڈا پور کے بھائی نااہل قرار، وفاقی وزیر کے انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور بلدیاتی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق علی امین گنڈا پور کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار عمر امین گنڈا پور ڈی آئی خان سٹی میئرکی نشست پر الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا جبکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا۔

تاہم الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل خان جانے پر پابندی ختم کر دی ہے اور کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورگھریلو تقریبات میں شریک ہو سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پورنے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن بکاخیل بنوں سے پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشیدکو بھی نااہل کر چکا ہے۔

مزید خبریں :