عمران خان کو اب گھر چلے جانا چاہیے: اریبہ حبیب

معروف اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو واپس گھر چلے جانا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'جشنِ کرکٹ' میں اداکارہ اریبہ حبیب اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے شرکت کی، دونوں مہمانوں سے شو کے میزبان نے دلچسپ سوالات پوچھے جب کہ ان سے عوام کی آراء پر مبنی رائے سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

پروگرام کے سیگمنٹ  500 کی دوڑ میں اریبہ حبیب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کو شکست دے دی۔

دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ عمران خان کو اب گھر چلے جانا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ پچھلی حکومتیں پانی اور بجلی لے کر گئی تھیں، یہ تو گیس بھی لے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اریبہ حبیب نے انڈسٹری میں اپنے پسندیدہ اداکار سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ فواد خان بے حد پسند ہیں، انہیں دیکھ کر دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔

جہیز ایک لعنت ہے: اریبہ حبیب

انہوں نے کہا کہ وہ کھانے پینے کی شوقین ہیں اور ڈائیٹ بالکل نہیں کرتیں۔

اپنی شادی پر جہیز دینے سے متعلق اریبہ نے کہا کہ انہیں اپنی شادی میں بالکل جہیز نہیں دینا پڑا، شادی میں زیادہ فضول اخراجات نہیں کرنے چاہئیں لیکن میری شادی میں بھی سادگی جیسی کوئی بات نہیں تھی ۔

اریبہ حبیب نے کہا کہ انہیں مداح پاکستانی انوشکا شرما کہتے ہیں جس سے وہ بالکل اتفاق نہیں کرتیں۔

'مریم نواز کی تصویر میں سب سے پہلے ان کے جوتے دیکھتی ہوں'

انہوں نے کہا کہ مجھے جوتے جمع کرنے کا بہت شوق ہے اور مریم نواز کے جوتے بہت پسند ہیں، ان کی کوئی بھی تصویر آتی ہے میں سب سے پہلے  جوتے دیکھتی ہوں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جنید صفدر نے اپنی شادی کے موقع پر والدہ مریم نواز سے زیادہ اچھا گانا گایا تھا۔

مزید خبریں :