Time 07 فروری ، 2022
پاکستان

آصف زرداری نے چوہدری برادران سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی

سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی۔ 

آصف علی زرداری نے لاہور میں چوہدری برادران کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔

آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقاتوں کے دو دور ہوئے اور پہلی ملاقات میں مونس الٰہی،طارق بشیرچیمہ،سالک حسین اوررخسانہ بنگش شریک ہوئے۔

آصف زرداری کی شجاعت حسین اورپرویز الٰہی سےعلیحدگی میں بھی ملاقات ہوئی۔

تحریک عدم اعتماد پرپارٹی سے مشاورت کریں گے، چوہدری برادران کا زرداری کو جواب

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین اورپرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد پر گفتگو ہوئی جبکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی گفتگو کے دوران مہنگائی کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران سے حمایت مانگ لی جس پر چوہدری برادران نے جواب دیا کہ تحریک عدم اعتماداور دیگر معاملات پرپارٹی سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ایک اور ملاقات ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے شجاعت حسین سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی، اس پر چوہدری شجاعت نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب میں بہتر ہوں۔

مزید خبریں :