سوئیڈن میں کوؤں کو سگریٹ کے ٹوٹے اُٹھانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

سوئیڈن میں تربیت یافتہ کوؤں کو استعمال شدہ سگریٹ کے ٹوٹے اُٹھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس کے عوض انہیں خوراک دی جاتی ہے۔

جی ہاں اب کوے صرف گھروں کی دیواروں پر آکر زور، زور سے کائیں کائیں نہیں کریں گے  بلکہ انہیں کچرا صاف کرنے کیلئے بھی استعما ل کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں پائے جانے والے  پلاسٹک کے فضلے میں بڑا حصہ سگریٹس کی باقیات کا ہے۔

 2019 کی ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 4.5 ٹریلین انفرادی سگریٹ کے ٹکڑے ہمارے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں تاہم سوئیڈن میں ایک کمپنی اس ضائع شدہ کوڑے کو اٹھانے کے لیے کوؤں کا استعمال کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوئیڈن کی سڑکوں سے استعمال شدہ سگریٹ کے ٹکڑوں کو اٹھانے کے لیے کوؤں کو مرحلہ وار تربیت دی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمع ہونے والے سگریٹ کےٹکڑوں کے بدلے کوؤں کو خوراک دی جاتی ہے جبکہ کوے ٹوٹے اکٹھا کر کے شہر میں موجود ایک خاص طور پر تیار کردہ مشین میں ڈال دیتے ہیں۔

کمپنی کے بانی کا کہنا ہے کہ کوے جنگلی پرندے ہیں اور انہیں یہ سکھانا آسان ہے ۔

دوسری جانب س اس زہریلے کوڑے کو اٹھانے والے کوؤں کی صحت کے بارے میں تشویش پائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :