Time 08 فروری ، 2022
پاکستان

حریم شاہ نے تحقیقات نہ روکے جانے پر مزید ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکی دیدی

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہےکہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔

ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کی جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی  ہے۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حامی تھی لیکن اب تبدیلی سے مایوس ہوئی ہے۔

بلال شاہ کی گفتگو

دوسری جانب حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حریم شاہ سے چار ماہ قبل شادی ہوئی تاہم تاریخ یاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس میں کبھی نوکری نہیں کی، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے، ڈیفنس میں جم ہے اور جم انسٹرکٹر ہوں، یہی ذریعہ معاش ہے۔

بلال شاہ کا کہنا تھا کہ حریم سے شادی کے بعد میرے خلاف ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ انتقامی کارروائی کررہی ہے، سندھ ہائیکورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اپنی بیوی کے لیے حکم امتناع لیاجس پر میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی تاہم اپنے خلاف بننے والی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔

مزید خبریں :