Time 08 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اکشے اور کپل شرما کے درمیان جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

اکشے کمار مبینہ طور پر کامیڈین کپل شرما سے ناراض ہیں کہ انہوں نے وہ ویڈیو لیک کی جسے نشر کرنے سے انہوں نے منع کیا تھا__فوٹو فائل
اکشے کمار مبینہ طور پر کامیڈین کپل شرما سے ناراض ہیں کہ انہوں نے وہ ویڈیو لیک کی جسے نشر کرنے سے انہوں نے منع کیا تھا__فوٹو فائل

اداکار اکشے کمار کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ 'دی کپل شرما شو' میں اپنی اگلی فلم 'بچن پانڈے' کی پروموشن کے لیے نہیں آئیں گے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار مبینہ طور پر کامیڈین کپل شرما سے ناراض ہیں کہ انہوں نے وہ ویڈیو لیک کی جسے نشر کرنے سے انہوں نے منع کیا تھا۔

یہ لیک ویڈیو مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کے انٹرویو سے متعلق تھی۔

ہندوستان ٹائمز  کا کہنا ہے کہ کپل نے اکشے سے ایک 'مشہور شخصیت' کے ساتھ کیے گئے انٹرویو کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ آپ انٹرویو میں یہ بھی پوچھیں کہ آپ کو آم کھانا کیسا لگتا ہے۔

 یہ سن کر اکشے کمار ہنس پڑے، کپل مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اکشے کے انٹرویو کا حوالہ دے رہے تھے، اکشے اور کپل کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کا کلپ مبینہ طور پر تنازع کی وجہ بن گیا ہے۔

لیک ویڈیو؟

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد اکشے نے چینل سے درخواست کی کہ وہ کلپ کو نشر نہ کرے کیونکہ اس میں وزیر اعظم کے دفتر پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا، ’یہ مہمانوں کا حق ہے کہ وہ ایسی درخواست کریں کیونکہ شو لائیو نہیں ہے، چینل نے اتفاق کیا لیکن وہ کلپ کچھ ہی دیر میں انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا‘۔ 

یہ کپل کی ٹیم میں کسی کی طرف سے اعتماد کی خلاف ورزی تھی اور اکشے نے شو میں دوبارہ شرکت سے پہلے وضاحت طلب کی ہے۔

مزید خبریں :