09 فروری ، 2022
اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ فی الحال نیوٹرل نظر نہیں آرہی ۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوتی تو معمولات کسی اور طرف چل پڑتے لیکن اسٹیبلشمنٹ فی الحال نیوٹرل نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کےساتھ 5 سال کے لیے اتحاد کیا ہے۔
ایک اورانٹرویو میں کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اپنا ایجنڈا لےکر آئے تھے، انہیں کہہ دیا کہ (ق) لیگ ان کے ایجنڈے کےساتھ نہیں چل سکتی، آصف زرداری پرواضح کردیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ معاہدے میں ہیں اور معاہدہ پورا کریں گے ۔