واٹس ایپ کی آئی فون صارفین کیلئے چھوٹی سی تبدیلی

اس سے قبل گیلری میں جانے کے لیے کیمرے کے بٹن کے اوپر کچھ تصویریں دکھائی جاتی تھیں، فوٹو فائل
اس سے قبل گیلری میں جانے کے لیے کیمرے کے بٹن کے اوپر کچھ تصویریں دکھائی جاتی تھیں، فوٹو فائل

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ گاہے بگاہے صارفین کی سہولت کے لیے تبدیلیاں کرتا رہتا ہے جس سے متعدد افراد کو ایپ استعمال کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

ایپلی کیشن کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین کے لیے کیمرے سے گیلری تک رسائی کے فیچر میں چھوٹی سی تبدیلی کی ہے۔

اس سے قبل گیلری میں جانے کے لیے کیمرے کے بٹن کے اوپر کچھ تصویریں دکھائی جاتی تھیں جب کہ اب ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو
فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ کے مطابق اب صارف کو ایک ہی تصویر دکھائی دے گی  جس پرکلک کرکے تصویروں کی گیلری تک رسائی ممکن ہوگی۔