02 فروری ، 2022
پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' فیچر میں بڑی تبدیلی کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔
واٹس ایپ کے ڈیلیٹ فار ایوری ون' فیچر کی مدد سے صارفین ابھی اپنے پیغامات کو ایک گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈزکے اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں تاہم اب کمپنی اس فیچر میں ایک بڑی تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے۔
واٹس ایپ سرگرمیوں پر ہر پل نظر رکھنے والی ایپ ویب بیٹا انفو کے مطابق 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' کے دورانیے کو بڑھایا جارہے ہے جس کے بعد صارفین 2 دن اور 12 گھنٹے بعد بھی ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو انہوں نے غلطی سے سینڈ کردیے ہوں۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر جلد واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔