Time 10 فروری ، 2022
پاکستان

لانگ مارچ سے پہلے ہی تحریک عدم اعتماد آجائے گی: مفتاح اسماعیل

فیصل واوڈا نے جھوٹی گواہی دی، اب حکومتی اتحادیوں کو بھی سوچنا ہوگاکہ انہوں نے عوام کا سامنا کیسے کرنا ہے: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو
فیصل واوڈا نے جھوٹی گواہی دی، اب حکومتی اتحادیوں کو بھی سوچنا ہوگاکہ انہوں نے عوام کا سامنا کیسے کرنا ہے: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے  رہنما مفتاح اسماعیل نے عندیہ دیا ہےکہ کچھ دنوں تک نمبر گیم پوری ہو جائےگی اور لانگ مارچ سے پہلے ہی تحریک عدم اعتماد آجائے گی۔

جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرپشن، نااہلی، مہنگائی اور معیشت کی بدحالی سے تنگ عوام چاہتے ہیں کہ عمران خان آج ہی چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں گزشتہ روز پی ٹی آئی والوں نے اپنا حال خوددیکھ لیا، حالات اس قدرگھمبیر ہیں کہ کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کو تیار نہیں، وزیراعظم عوام میں گئے تو انہیں بھی آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائےگا۔

مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ کچھ دنوں تک نمبر گیم پوری ہو جائےگی اور لانگ مارچ سے پہلےہی تحریک عدم اعتماد آجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا نے جھوٹی گواہی دی، اب حکومتی اتحادیوں کو بھی سوچنا ہوگاکہ انہوں نے عوام کا سامنا کیسے کرنا ہے، موجودہ ملکی حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اتحادی بھی عوام کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔ 

مزید خبریں :