Time 10 فروری ، 2022
کھیل

وسیم اکرم کی ٹک ٹاک پر انٹری، شنیرا حیران

ویڈیو میں وسیم اکرم کو اسٹنٹ د کھانے کے شوقین حضرات کو خبردار کرتے دیکھاجاسکتا ہے/فوٹوفائل
ویڈیو میں وسیم اکرم کو اسٹنٹ د کھانے کے شوقین حضرات کو خبردار کرتے دیکھاجاسکتا ہے/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔

انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو پلیٹ فارم جوائن کی جانے کی اطلاع دی۔

ویڈیو میں وسیم اکرم کو اسٹنٹ دکھانے کے شوقین حضرات کو خبردار کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

سابق کپتان نے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے۔

وسیم اکرم نے  پوسٹ میں مداحوں کو ٹک ٹاک کو ہر ایک کے لیے تفریح اور محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی ہے۔

دوسری جانب سابق کرکٹر کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ان کی پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شوہر کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔

شنیرا اکرم نے شوہر  کی پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر حیرت کا اظہار کیا/اسکرین گریب
 شنیرا اکرم نے شوہر  کی پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر حیرت کا اظہار کیا/اسکرین گریب

شنیرا نے لکھا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘  آپ نے مجھے بتایا بھی نہیں۔

شنیرا نے اپنے  ایک دوسرے کمنٹ میں  مزید لکھا کہ وہ   وسیم اکرم کا اکاؤنٹ مکمل طور پر فولو کررہی ہیں۔

مزید خبریں :