Geo News
Geo News

Time 10 فروری ، 2022
پاکستان

عامر لیاقت کی تیسری شادی پر اُن کی بیٹی دعا کاردِ عمل سامنے آگیا

عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کی چند تصاویر— فوٹو: فائل
عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کی چند تصاویر— فوٹو: فائل

عامر لیاقت کی تیسری شادی پر ان کی  بیٹی دعا کاردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

والد کی تیسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عامر لیاقت اور ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی بیٹی دعا نے انسٹاگرام اسٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ 'برائے مہربانی میری لوگوں سے اپیل ہے کہ  وہ میرے خاندانی معاملات سے متعلق مجھے کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں'۔

فوٹو: دعا انسٹاگرام
فوٹو: دعا انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ یہ انسٹاگرام اکاؤنٹ میرے آرٹ ورک کیلئے ہے اگر آپ اس کا احترام نہیں کرسکتے تو آپ مجھے ان فالو کرسکتے ہیں۔

دعا  نے مزید لکھا کہ وہ کسی سوالات اورکمنٹس کے جوابات  نہیں دیں گی اور نہ ہی کسی کو اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی وضاحت پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ان کے دو بچے ہیں جن میں بیٹی دعا اور بیٹا احمد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے آج انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔