Time 11 فروری ، 2022
پاکستان

عدم اعتماد اپوزیشن کا حق، ہم بھی پوری طرح تیار ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی

گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں لیکن ق لیگ نے 2023 تک ساتھ رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے: اسد قیصر۔ فوٹو: فائل
گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں لیکن ق لیگ نے 2023 تک ساتھ رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے: اسد قیصر۔ فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے لیکن ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، ہم بھی ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، کل بھی پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ 2023 تک ہمارے ساتھ ہیں، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ان کا کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکشن کا وقت بھی اتنا دور نہیں ہے، الیکشن کا وقت آ جائے گا تو سب دیکھ لیں گے کہ کون کس کے ساتھ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ طلبہ کی وجہ سے اس ملک میں روشنی اور امید کی ایک کرن ہے، ایک ٹیچر ایک وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے زیادہ اہم ہے۔

چند روز قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید خبریں :