Time 11 فروری ، 2022
پاکستان

بلاول ناسمجھ اور اس کے استاد نالائق ہیں: شاہ محمود قریشی

بلاول میں ابھی تھوڑا بچپنا بھی ہے، وقت کے ساتھ وہ سمجھ جائیں گے: وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل
بلاول میں ابھی تھوڑا بچپنا بھی ہے، وقت کے ساتھ وہ سمجھ جائیں گے: وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نا سمجھ قرار دے دیا۔

شاہ محمود قریشی کا بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ناسمجھ ہیں اور ان میں ابھی تھوڑا بچپنا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول کے استاد نالائق ہیں، وقت کے ساتھ بلاول سمجھ جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنقید سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنےگا، شہباز شریف سے درخواست ہے کہ جنوبی پنجاب کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں جنوبی پنجاب کے حقائق کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

مزید خبریں :