12 فروری ، 2022
امریکی دانشور نوم چومسکی نے مودی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک وڈیو بیان میں نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے جس نے 25 کروڑ مسلمانوں کو ایک مظلوم اقلیت میں تبدیل کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کا خاتمہ کرکے اسے ایک ہندو نسل پرست ریاست میں تبدیل کررہی ہے۔
نوم چومسکی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کا موازنہ فلسطین سے کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خوف ناک جرائم کی ایک طویل تاریخ ہے، ہندو قوم پرست مودی حکومت نے انہیں بڑھاوا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات بہت حد تک مقبوضہ فلسطین سے ملتے جلتے ہیں۔